October 28, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کے ایک اور قابل فخر سپوت کا اعزاز ، نوجوان قانون دان رانا وحید اللہ کو انگلینڈ کی اعلی ا یونیورسٹی کی طرف سے ماسٹر آف لاء کی ڈگری کی عطائیگی، عوامی ،سماجی ،تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک

IMG-20240909-WA0010

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کے ایک اور قابل فخر سپوت کا اعزاز ، نوجوان قانون دان رانا وحید اللہ کو انگلینڈ کی اعلی ا یونیورسٹی کی طرف سے ماسٹر آف لاء کی ڈگری کی عطائیگی، عوامی ،سماجی ،تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ ہردلعزیز نوجوان قانون دان رانا وحید اللہ کو انگلینڈ کی یونیورسٹی آف ہرٹ فورڈ شئیر نے ایل ایل ایم کی ڈگری سے نوازا ہے ۔ کارپوریٹ اور فنانشل لاء کی ماسٹر ڈگری کے حامل رانا وحید اللہ خان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری پے در پے کامیابیاں اللہ تعالی ا کے خصوصی فضل و کرم میرے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کرام کی محنت شاقہ کا ثمر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی اعلی ا یونیورسٹی کی طرف سے مجھے ایل ایل ایم کی ڈگری سے سرفراز کیا جانا درحقیقت میرے علاقہ تحصیل نورپورتھل کا بھی اعزاز ہے ۔ واضح رہے کہ ہردلعزیز نوجوان قانون دان رانا وحید اللہ خان نورپورتھل کے نامور قانون دان رانا حبیب اللہ خان مرحوم کے صاحبزادے اور رانا برادری کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں ۔ دریں اثناء تحصیل بار ایسوسی ایشن نورپورتھل اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کے اراکین سمیت علاقہ کے عوامی ،سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے نوجوان قانون دان رانا وحید اللہ خان کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی گئی ہے اور ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے ۔