October 28, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سدھاتھل میں بھی یوم دفاع کی مناسبت سے تقریب کاانعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محمد آصف خان نیازی بھی اس موقع پر

20240905_150006

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سدھاتھل میں بھی یوم دفاع کی مناسبت سے تقریب کاانعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محمد آصف خان نیازی بھی اس موقع پر موجودتھے۔ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی،
مہمان خصوصی ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو نے پرچم کشائی کی اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوءے یوم دفاع کے شہداء اور غازیوں کی جرات تو ہمت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ دوران تقریب گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سِدھا تھل کے سکاؤٹس نے ملی نغمے اور ٹیبلوز کی صورت میں شہدائے پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور شرکائے محفل سے خوب داد و تحسین وصول کی۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو نےاس موقع پر تحصیل نورپور تھل ایلیمنٹری ونگ میں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں اعلی ا کارکردگی دکھانے والے ہیڈ ماسٹرز، اساتذہ کرام اور سپورٹنگ سٹاف میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔