عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف ) سماجی تنظیم سیو دی لائیوز فاؤنڈیشن عمرکوٹ کی جانب سے ڈیپارٹمینٹ آف ایمپاورمنٹ پرسنس ود ڈس
عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف ) سماجی تنظیم سیو دی لائیوز فاؤنڈیشن عمرکوٹ کی جانب سے ڈیپارٹمینٹ آف ایمپاورمنٹ پرسنس ود ڈس ایبلیٹیز، گورنمینٹ آف سندھ کے سھکار اور ضلع انتظامیہ عمرکوٹ کے مشترکہ تعاون سے معذور افراد کے عالمی دن کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب سلیمان شادی ہال عمرکوٹ میں منعقد کی گئی، تقریب میں معذور افراد کی فلاح، حقوق اور معاشرے میں ان کے باوقار کردار کو اجاگر کرنے کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر تقریب میں مہمانِ خصوصی وائیس چیئرمین ضلع کاؤنسل عمرکوٹ میاں خالد ولھاری اور اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو اور سی ایس او سیو دی لائیوز فائونڈیشن انجنیئر کنیا موھن لال تھے، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عمرکوٹ نور محمد شیخ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عمرکوٹ محمد اسلم بھٹی، پرنسپل اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ھیبیلیٹیشن سینٹر عمرکوٹ پیر راحیل شاہ، سول سوسائٹی کے نمائندگان، سماجی رہنماؤں عیدل کنبھر، عالمگیر، امام بخش خاصخیلی، خالد اسحاق، خدیجہ بلوچ، ھنا راجپوت، راجا دسرتھ ڈیپار ، شکیل چانڈیو، آزاد حسین لغاری اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران، اساتذہ، والدین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر وائیس چیئرمین ضلع کاؤنسل عمرکوٹ میاں خالد ولھاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں، ان کی صلاحیتیں اور خود اعتمادی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے، حکومتِ سندھ معذور افراد کی تعلیم، صحت، بحالی اور روزگار کے لیے مختلف پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، اس موقع پر انہوں نے سماجی تنظیم سیو دی لائیوز فائونڈیشن عمرکوٹ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے کافی معذور افراد کو اپنے بہتر روزگار پر لگایا ہے جو کہ قابل داد ہے، انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ عمرکوٹ میں اسپیشل ایجوکیشن سینٹر معذور بچوں کی بہترین تربیت اور بحالی کے لیے مؤثر خدمات سرانجام دے رہا ہے، انہوں نے کہا کہ تمام سماجی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ بھی ان معذور افراد کے لیے کام کرے تاکہ ان کی حوصلا افزائی ہو سگے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب میں اعلی مقام ان کا ہے جو معذور افراد ہیں، انہوں نے کہا کہ ہر معذور افراد میں کوئی نا کوئی خوبی ہوتی ہے اور ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اپنے معذور بچوں کی حوصلا افزائی کریں اور انھیں ہر وہ پلیٹ فارم مہیا کیا جائے جہاں وہ اپنی صلاحیتیں اجاگر کر سکیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک پاکستان میں تین فیصد معذور افراد ہیں اور ان کی زیادہ سے زیادہ حوصلا افزائی کی جائے تاکہ وہ اپنا بہتر مقام حاصل کر سکیں، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عمرکوٹ نور محمد شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر معذور افراد کے حقوق کو تسلیم کیا جا چکا ہے اور آج کے دن کا مقصد ان کے مسائل کو اجاگر کرنا اور معاشرے میں آگاہی کو فروغ دینا ہے، انہوں نے سیو دی لائیوز فاؤنڈیشن اور ضلع انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ جن معذور افراد کو سیو دی لائیوز فائونڈیشن عمرکوٹ کی جانب سے تربیت دی ہے وہ اپنے گھر کا بہتر روزگار کر سکتے ہیں، اس موقع پر پرنسپل اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ھیبیلیٹیشن سینٹر عمرکوٹ پیر راحیل شاہ نے کہا کہ سیو دی لائیوز فائونڈیشن نے ہمارے سینٹر کی بھتری کیلیئے تعاون کیا ہے۔ سیو دی لائیوز فائونڈیشن کے سی ای او کنیا موہن لال نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کیا اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ مذکورہ کام میں گورنمینٹ آف سندھ کے ساتھ جناب رانا ھمیر سنگھ سوڈو اور کمشنر میرپور خاص فیصل احمد عقیلی نے بھرپور ساتھ دیا، سماجی رہنما شیوارام اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر تقریب میں ایس ٹی ایل ایف اسکل ڈولپمینٹ سینٹر کے نوجوانوں اور اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ریہیبلیٹیشن سینٹر عمرکوٹ کے معذور بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، بچوں نے مختلف ٹیبلوز، تقاریر، قومی نغمے اور سماجی موضوعات پر مبنی گیت پیش کیے جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا، بچوں کے اعتماد اور محنت نے ہال میں موجود ہر فرد کے دل کو چھو لیا، اس موقع پر سول سوسائٹی کے نمائندوں اور اسٹیک ہولڈرز نے تقریب کو بہترین انداز میں منعقد کرنے پر اسپیشل ایجوکیشن سینٹر اور سماجی تنظیم سیو دی لائیوز فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا، مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ معذور افراد کی مکمل بحالی اور معاشرے میں شمولیت کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، اس موقع پر سیو دی لائیوز فائونڈیشن عمرکوٹ کی جانب سے مختلف اسٹال بھی لگائے گئے جہاں پر تربیت یافتہ طلبہ و طالبات نے مہمانوں کو اپنی تربیت حاصل کرنے اور ہنر سیکھنے کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی، جبکہ تقریب کے آخر میں معذور بچوں میں مختلف تحائف اور ویل چیئر، ٹرائے سائیکلز تقسیم کیے گئے، جبکہ اسپیشل ایجوکیشن کے اساتذہ اور فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو ان کی خدمات پر خصوصی خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔