شیرگڑھ کی ڈائری قسط نمبر 16۔۔۔تحریر رانا علی شیر
شیرگڑھ کی ڈائری قسط نمبر 16۔۔۔تحریر رانا علی شیر
محترمہ سیدہ بی بی جگنو محسن صحابہ ہر ہفتے اپنی تمام تر مصروفیت ترک کر کے شیرگڑھ میں خصوصی پروگرام تشکیل دیتی جس میں میڈیا جیو نیوز کے زیر اہتمام علاقہ ہذا کے مختلف ایشوز پر پروگرام کرتی علاقہ ہذا کی ثقافت پر ڈاکومنٹری بناتی اور اپنے اباؤ اجداد حضرت سید محمد ابراہیم داؤد بندگی کرمانی رحمۃ اللہ علیہ کی حیات طیبہ پر اور اپنی فیملی کے متعلق پروگرامز کرتی ساتھ ساتھ محترمہ کا جو ٹارگٹ تھا جس میں خواتین کو ترجیح دینا ان کے بھی ایشوز پر جیو نیوز و دیگر چینلز پر پروگرام کرتے ہیں کبھی کبھی ان پروگرامز میں شعبز کی دنیا بھی مشہور و معروف لوگوں کو جن میں اکثریت خواتین کی ہوتی اپنے ساتھ رکھتی فلاحئ کاموں میں زیادہ دلچسپی رکھتی جن میں ملک ریاض کی معاونت سے بحریہ دسترخوان اور ہفتر روزہ میڈیکل موبائل یونٹس جن میں سرجن ٹائپ ڈاکٹر حضرات کی ایک پوری ٹیم ہوتی وہ بھی ساتھ ساتھ ورکنگ کر رہی تھی اور کبھی کبھی اپنی ٹیم کے دوستوں کہنے پر کرکٹ میں لا میں ملک پاکستان کے سٹارز کرکٹر کو بلوا کر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتی جا رہی تھی محترمہ بی بی سیدہ جگنو محسن صاحبہ چونکہ اس فیملی سے تعلق رکھتی تھی جو ہر حوالے سے نمایاں حیثیت رکھتے ہیں جن میں انٹرنیشنل صحافی۔سیھٹی خاندان کی بہو ہونے کے ناطے بھی اور مچلز فروٹ فارمز انٹرنیشنل کی اونر ہونے کی کے حوالے سے بھی اور جنگ جیو نیوز و دیگر چینز کی اینکر ہونے کے ناطے بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی علاقہ ہذا کے معززین اور سیاسی وڈیرے اور خواتین جن میں سادات گھرانے کی باپردہ خواتین ملاقات کے خواہش مند حضرات ٹائم لینے کے لیے ہر وقت اسی تگ دو میں رہنے لگے غرض محترمہ بی بی سیدہ جگنو محسن صاحبہ حلقہ نمبر ایک 186 پی پی میں مقبول تر مقبول ہوتی گئی اور اسی اسنا میں بلدیاتی الیکشن کا طبل بج گیا۔۔۔۔۔جاری ہے۔