October 29, 2026

تربت.ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تمپ شےحق حیات سرکاری وفد کے ہمراہ یکم دسمبر کو سوراپ مند بارڈر روانہ ہوگئے.

IMG-20251203-WA0276

تربت.ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تمپ شےحق حیات سرکاری وفد کے ہمراہ یکم دسمبر کو سوراپ مند بارڈر روانہ ہوگئے.

جہاں وہ سرحدی صورتحال اور بارڈر کی بندش سے متعلق امور کا جائزہ لیں گے۔

ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر تمپ شے حق حیات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سوراپ مند بارڈر پر ایرانی مرزبان حکام سے ملاقات کریں. باہمی رابطہ کاری کے امور پر گفتگو کریں اور بارڈر کھولنے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کیچ کی جانب سے پیش رفت کا باضابطہ اعلان کریں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور تجارت کی بحالی کیلئے بارڈر کا کھلنا نہایت اہم ہے، اسی مقصد کے تحت ضلعی انتظامیہ کیچ مسلسل رابطے میں ہے اور تمام متعلقہ فریقین سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ نے کیچ کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ دعا کریں کہ بارڈر کھولنے کی خوشخبری جلد از جلد عوام تک پہنچے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ کیچ عوامی مفاد اور سرحدی علاقوں کی معاشی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔