صحافی فیض اللہ خان نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ “ننھے ابراھیم کی لاش کھربوں کا بجٹ رکھنے والی بلاول بھٹو زرداری کی حکومت نے نہیں
صحافی فیض اللہ خان نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ “ننھے ابراھیم کی لاش کھربوں کا بجٹ رکھنے والی بلاول بھٹو زرداری کی حکومت نے نہیں بلکہ کچرہ چننے والے لڑکے نے تلاش کرکے دی ہے ناسور محکمے یعنی کہ پولیس اہلکار لڑکے کے پاس پہنچے تو پہلے اس سے لاش کی تفتیش کی پھر اسے تھپڑ بھی مارے اور لاش لیکر ہمیں بتانے کی کوشش کی کہ یہ کارنامہ انکا ہے ، ہمارا مطالبہ ھیکہ کچرہ چننے والے لڑکے پہ تشدد کے مرتکب پولیس اہلکاروں کو نوکریوں سے برطرف اور اس لڑکے کو ہیرو قرار دیکر اسکے روزگار یا تعلیم کا حکومت باقاعدہ بندوبست کرے ایک تو یہ ویسے بھی ریاست کا کام ہے مگر چونکہ اس لڑکے نے بہت ذمہ واری کا ثبوت دیا ہے تو اسکی حوصلہ افزائی بہت زیادہ ضروری ہے۔”