اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے
اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ان سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری کے موقع پر صدر ایم بی سومرو نے مہمان خصوصی سپیکر ایاز صادق سمیت سب شرکاء کو روایتی سندھی اجرک پہنا کر ایک نئی بلکہ اچھی اور خوشگوار روایت قائم کی۔ پی آر اے اراکین اور صحافتی تنظیموں کے عہدے داروں میں اس حوالے سے کوئی تفریق نہیں رکھی ۔ دریں اثناء انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے ممبر راجہ نورالہی عاطف ، صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان ، عہدیداران و اراکین پریس کلب ایم نوردین ، ملک غلام جیلانی وڈھل ، ملک حاجی شوکت حیات کھارا اور تصور عباس بھٹی و دیگر نے ایم بی سومرو اور ان کی پوری ٹیم کو بہت بہت مبارک دیتے ہوءے نیک خواہشات کااظہار کیاہے۔