October 25, 2026

قصور تفصیلات کے مطابق ٹریفک قوانین میں سختی نے ہیلمٹ کا بحران کھڑا کر دیا ہے جس سے پریشان شہریوں کی پریشانی میں مذید اضافہ ہوا ہے

IMG-20251203-WA0239

قصور
تفصیلات کے مطابق ٹریفک قوانین میں سختی نے ہیلمٹ کا بحران کھڑا کر دیا ہے جس سے پریشان شہریوں کی پریشانی میں مذید اضافہ ہوا ہے
ٹریفک پولیس کے چالانوں میں اضافے کے بعد بازاروں میں ہیلمٹ اچانک نایاب ہونا شروع ہو گئے
پندرہ سو روپے والا عام ہیلمٹ چار ہزار پانچ سو روپے تک جا پہنچ چکا ہے جس سے شہری شدید پریشانی اور مجبوری کا شکار ہیں

پرائس کنٹرول اتھارٹی، پیرا فورس اور متعلقہ ڈپارٹمنٹس قیمتیں کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دے رہے ہیں دکاندار کھلے عام من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں

عوام کا واضح مطالبہ ہے کہ حکومت صرف چالان بڑھانے پر نہ رکے بلکہ مہنگے داموں ہیلمٹ فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف بھی سخت ایکشن لے اور اپنی مکمل موجودگی کا احساس کروائے

شہریوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ نئی موٹر سائیکل کے ساتھ کمپنی کو فری ہیلمٹ دینے کا پابند کیا جائے تاکہ عوام کو دونوں طرف سے لوٹنے کا سلسلہ بند ہو سکے

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات