ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ ہائی اسکول بوائز میں وائٹل گروپ کی جانب سے مفت اسکول وردی کی تقسیم حاجی سعید احمد چوہدری غلام مرتضی سکریٹری اطلاعات مرکزی
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ ہائی اسکول بوائز میں وائٹل گروپ کی جانب سے مفت اسکول وردی کی تقسیم حاجی سعید احمد چوہدری غلام مرتضی سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران سعود فاروق خان چغتائی سمیت دیگر اہم شخصیات کی شرکت تفصیلات کے مطابق ایم پی اے مسلم لیگ (ضیاء) اور وائٹل گروپ کی جانب سے علاقہ بھر میں تعلیمی خدمت کا سلسلہ جاری ہے۔مسلم لیگ (ضیاء) اور وائٹل گروپ کا تعلیم دوست اقدام، مستحق بچوں میں مفت یونیفارم تقسیم، اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ ہائی اسکول بوائز میں ایک پروقار تقریبات منعقد ہوئیں، جس میں طلبہ و طالبات میں مفت یونیفارم بطور تحفہ تقسیم کیے گئے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی وائٹل گروپ کے سربراہ حاجی سعید احمد اور مسلم لیگ (ضیاء) کے صوبائی صدر و رکن پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضیٰ تھے انہوں نے اسکول کے بچوں میں یونیفارم تقسیم کیے اور بچوں کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حاجی سعید احمد کا کہنا تھا کہ ”تعلیم کی روشنی ہر بچے تک پہنچانا ہمارا مشن ہے۔ ہمارا مقصد صرف وردیاں دینا نہیں بلکہ ان بچوں کو اعتماد دینا ہے کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں۔” انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ہزاروں مستحق بچوں کو مفت یونیفارم فراہم کیے جا رہے ہیں۔چوہدری غلام مرتضیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ضیاء) عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ تعلیم کو فروغ دینا اور والدین کے معاشی بوجھ کو کم کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ علاقے میں تعلیمی ترقی کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔والدین، اساتذہ اور طلبہ نے اس اقدام کو خوب سراہا اور کہا کہ اس سے نہ صرف بچوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ تعلیمی نظام پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس موقع پر سکول ہذا کے ہیڈ ملک بلال رضا بخآری رانا امتیاز جمیل عباسی امیر خان سمیت دیگر ٹیچرز بھی موجود تھے