25

سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے ) ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر حماد حسن ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ۱ سرگودھانے کہا ہے کہ حسنِ اخلاق ہماری

سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے ) ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر حماد حسن ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ۱ سرگودھانے کہا ہے کہ حسنِ اخلاق ہماری زندگی کی روح ہے۔ وہ اساتذہ کرام جو حسن اخلاق کی دولت سے مالا مال ہوتے ہیں۔ وہ اپنے شاگردوں کے اذہان پر حکمرانی کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ریڈیو پاکستان کے پروگرام دانش کدہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس سے پہلے ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم اور کہنہ مشق استاد وقاص ظفر نے بھی گفتگو میں حصہ لیا ۔ڈاکٹر حماد حسن نے مزید کہا کہ مغرب کی طرف سے آنے والی ایڈز نے بہت سی بیماریوں کو پروان چڑھایا ہے۔ ایڈز کا بڑھتا ہوا سیلاب روکنے کے لیے ہمیں اپنی اسلامی روایات پر عمل کرنا ہوگا۔ ایک سوال کا جواب میں انھوں نے کہا کہ والدین اور اساتذہ باہمی تعاون سے بچوں کے نفسیاتی مسائل حل کریں۔ وقاص ظفر نے کہا کہ حسن اخلاق ہی زندگی کی پہچان ہے ۔حسن اخلاق ہمیں صبر و تحمل اور برداشت سکھاتا ہے۔ پاکستانی طالب علم با صلاحیت ہیں جنہیں نکھارنے کی ضرورت ہے۔ کمرہ جماعت تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا مرکز بھی ہونا چاہیے ۔ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ سحر خیزی کامیاب زندگی کی علامت ہے۔ آج کے طالب علم رات گئے تک موبائل استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے لیے صبح اٹھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ہمیں اپنے نوجوانوں کو تعمیر وطن میں شامل کرنے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی ۔یہ پروگرام محترمہ فریحہ کنول نے پیش کیا وقار حیدر پروگرام انجینئر تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں