25

ملتان (راجہ نورالہی عاطف سے)معروف ادبی و صحافتی شخصیت ،نائب صدر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز نمرہ ملک کو آٹھویں قومی کانفرنس برائے ادب اطفال ملتان میں بہترین تخلیقی کاوشوں پہ ٫٫کرن

ملتان (راجہ نورالہی عاطف سے)معروف ادبی و صحافتی شخصیت ،نائب صدر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز نمرہ ملک کو آٹھویں قومی کانفرنس برائے ادب اطفال ملتان میں بہترین تخلیقی کاوشوں پہ ٫٫کرن کرن روشنی ،، ایوارڈ سے نوازا گیا۔ آئی یو ڈبلیو کے صدر پنجاب ادب اطفال اور صدارتی ایوارڈ یافتہ مصنف علی عمران ممتاز کی زیر نگرانی اور غلام زادہ نعمان صابری کی زیر سرپرستی اس کانفرنس نے بچوں کے ادب پہ شاندار نقوش چھوڑے ہیں۔
٫٫ بچوں کے ادب میں رسائل و ادیبوں کے کردار ،، سیشن میں نمرہ ملک نے گفتگو کرتے ہوئے اس صدی کو کتابوں کی عظیم صدی قرار دیا۔اس موقع پر ملک کے کونے کونے سے ادباء و تخلیق کار تشریف لائے تھے ۔نمرہ ملک کو ٫٫مختصر کہانی،، مقابلے میں ایک ہزار روپے اور کتب سے بھی نوازا گیا۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے بچوں کے ادیبوں کی کثیر تعداد نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔ دریں اثناء انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے عہدیداران اراکین کی طرف سے محترمہ نمرہ ملک کو پے در پے شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دی گئ ہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں