سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ن ماہرین نیوز )سکھر کے علاقے بکھر چوک کی رہائشی معمر خاتون خورشید بیگم اپنی بیٹی رمشا کے
سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ن ماہرین نیوز )سکھر کے علاقے بکھر چوک کی رہائشی معمر خاتون خورشید بیگم اپنی بیٹی رمشا کے ہمراہ اپنے گمشدہ پندرہ سالہ بیٹے ذاکر مہر کی تلاش میں مدد کے لیے سکھر پریس کلب پہنچیں۔ انہوں نے فریاد کی کہ تین روز قبل پندرہ سالہ لڑکا ذاکر مہر گھر سے نکلا تھا اور کافی تلاش کے باوجود اب تک نہیں مل سکا۔ پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود کسی قسم کی مدد فراہم نہیں کی جارہی ہے ، خاتون کاکہنا تھا کہ ہم مختلف مقامات پر تلاش کرتے کرتے تھک چکے ہیں، مگر ذاکر کا کوئی سراغ نہیں مل رہا، پولیس سمیت دیگر ادارے بھی مدد کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی سکھر اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ نوجوان کی تلاش میں مدد کی جائے اور جہاں بھی ذاکر ملے، فوری طور پر حوالے کیا جائے۔