میلسی و گرد و نواح میں پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل طور پہ ناکام ۔عوام کی طرف سے ذمہداران سے سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق نرخ نافذ کرنیکا مطالبہ۔
میلسی و گرد و نواح میں پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل طور پہ ناکام ۔عوام کی طرف سے ذمہداران سے سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق نرخ نافذ کرنیکا مطالبہ۔
میلسی( محمدمختارسولگی )تفصیل کے مطابق میلسی و گرد و نواح میں پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل طور پہ ناکام ہوکر رہ گئی۔میلسی میں بڑاگوشت 900 روپیہ فی کلوگرام میں فروخت جاری ہے جبکہ سرکای منظور شدہ نرخ 700روپے فی کلو ہے اسی طرح چھوٹاگوشت 1800روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق زیادہ سے زیادہ 1500روپے فی کلو فروخت کیاجاسکتا ہے۔ اسی طرح 50روپے سے 80روپے فی کلو فروخت ہونیوالی سبزیاں 100روپے سے 150روپے فی کلو فروخت ہورہی ہیں ۔چند دن قبل تو کدو وغیرہ 300روپے فی کلو فروت ہوتے رہے لیکن کسی سرکاری اہلکار نے کاروائی کرنا ضروری نہیں سمجھا۔ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمدکےلئے مسلسل احکامات جاری کئےجارہےہیں لیکن مقامی انتظامیہ ریٹ لسٹ پرعملدرآمدکروانے میں مکمل ناکام ہے ۔ شہریوں نے میڈیاکےتوسط سے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ گوشت،سبزیاں،پھل اور دیگر اشیاء کی مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پردستیابی یقینی بنائے جائے۔