November 17, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہیٰ عاطف سے) پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل نورپورتھل کے ایکس پریذیڈنٹ ملک خورشید احمد حطار نے کہا ہے کہ طلباء قوم کا مضبوط سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں، اس لیے اُن پر لازم

IMG-20251201-WA0246

نورپورتھل (راجہ نورالہیٰ عاطف سے) پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل نورپورتھل کے ایکس پریذیڈنٹ ملک خورشید احمد حطار نے کہا ہے کہ طلباء قوم کا مضبوط سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں، اس لیے اُن پر لازم ہے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ حصولِ تعلیم پر مرکوز رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ علم ہی وہ روشن چراغ ہے جو نئی نسل کو کامیابی کے راستے دکھاتا ہے اور انہیں عملی زندگی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بناتا ہے۔ وہ میڈیا سے خصوصی گفتگو کررہے تھے ۔
ملک خورشید احمد حطار نے طلباء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ وقت کی قدر کریں، غیر ضروری مصروفیات سے خود کو دور رکھیں اور اپنی توانائیاں تعلیم، تحقیق اور مثبت سرگرمیوں میں صرف کریں۔ انہوں نے والدین اور اساتذہ پر بھی زور دیا کہ وہ بچوں کی بہتر رہنمائی کریں تاکہ وہ اپنا قیمتی وقت ضائع کیے بغیر کامیابی کی منازل طے کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ جدید دور میں تعلیم کے بغیر ترقی کا تصور ممکن نہیں، اس لیے نوجوان نسل کو مہارت، نظم و ضبط اور یکسوئی کے ساتھ اپنی پڑھائی جاری رکھنی چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تھل کے محنتی اور باصلاحیت طلباء اپنی محنت سے نہ صرف اپنے خاندان کا نام روشن کریں گے بلکہ علاقے کی ترقی میں بھی بھرپور کردار ادا کریں گے۔