میلسی (بیو رو چیف )مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلزپارٹی خان محمود حیات ٹوچی خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے محلہ
میلسی (بیو رو چیف )مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلزپارٹی خان محمود حیات ٹوچی خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے محلہ دھرمپورہ میلسی سے کاشف کامران (صدر سبزی فروٹ میلسی)، حاجی سعید، ملک ارشاد، ملک محمود، محمد عمران، محمد زمان، محمد ریاض، محمد معاذ، حذیفہ عقراش، محمد اکرام، عمیر صابر، حسنین معاویہ، ذوالفقار علی، محمد عامر، محمد عالم، کاشف انور، صہیب جاوید، حسان رمضان، دانیال حسن عباس، عارض جاوید، عرفان، منان شاہ، محمد جمیل، جاوید، ملک مزمل، ملک احمد ارشاد اور شیخ محمد ندیم نے اپنے برادری و معزز دوستوں کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہہ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔اس موقع پر شمولیت اختیار کرنے والے تمام رہنماؤں اور کارکنوں نے کہا کہ وہ پاکستان پیپلزپارٹی کی عوام دوست پالیسیوں اور خان محمود حیات ٹوچی خان کی شاندار قیادت سے متاثر ہو کر پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے عہد کیا کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے اور پارٹی کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچائیں گے۔خان محمود حیات ٹوچی خان نے شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں اور کارکنوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ غریب، کسان اور مزدور کی آواز رہی ہے اور نئے ساتھیوں کی شمولیت سے میلسی میں پارٹی مزید مضبوط ہو گی۔