November 17, 2026

میلسی (بیو رو چیف )وزیر اعلی مریم نواز شرنواز شریف کا پروگرا،م ستھراء پنجاب بہت ہی اچھا پروگرا م ہے میلسی میں صفائی، اور بہتر شہری سہولیات کے

IMG-20251130-WA0228

میلسی (بیو رو چیف )وزیر اعلی مریم نواز شرنواز شریف کا پروگرا،م ستھراء پنجاب بہت ہی اچھا پروگرا م ہے میلسی میں صفائی، اور بہتر شہری سہولیات کے فروغ کے لیے شروع کی گئی“ستھراء پنجاب”مہم کو عوامی سطح پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ صوبے کے مختلف شہروں کی طرح میلسی میں بھی ویسٹ منیجمنٹ نے صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات تیز کر دیے ہیں، جن میں کوڑا کرکٹ کے باقاعدہ اُٹھاؤ، گلی محلّوں کی دھلائی اور ویسٹ مینجمنٹ کے جدید نظام کی تنصیب شامل ہے۔ویسٹ منیجمنٹ کے اہلکاروں کے مطابق مہم کا مقصد نہ صرف شہروں کو صاف رکھنا ہے بلکہ شہریوں میں ماحول دوست رویّوں کو فروغ دینا بھی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جہاں حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے، وہیں شہریوں کی جانب سے تعاون میں اضافہ مہم کی کامیابی کا اہم سبب بن رہا ہے۔دوسری جانب ماہرینِ ماحولیات نے سُتھراء پنجاب مہم کو صوبے کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہی رفتار برقرار رہی تو آئندہ چند ماہ میں پنجاب کے بڑے شہروں کی طرح میلسی میں صفائی کی صورتِ حال میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملے گی۔شہریوں نے بھی مہم کے تحت ہونے والے اقدامات کو سراہا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی ستھرائی کے اس نظام کو مستقل بنیادوں پر برقرار رکھا جائے۔