لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) ” بزم سرخیل ادب ” کے زیر اہتمام ” بزم شاہکار ادب ” کے اشتراک اور ” لاھور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ” کے تعاون سے “
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) ” بزم سرخیل ادب ” کے زیر اہتمام ” بزم شاہکار ادب ” کے اشتراک اور ” لاھور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ” کے تعاون سے ” کانفرنس ھال ” لاھو ہائیکورٹ لاھور میں ایک خوبصورت “محفل مشاعرہ ” کا انعقاد کیا گیا ۔جس کی صدارت اسلام آباد سے آئے ھوئے معروف شاعر ارحم روحان نے کی۔ محفل مشاعرہ کے ڈاکٹر نواز کنول چئیرمین شعبہ اردو گورنمنٹ کالج سانگلہ ہل مہمان خصوصی تھے ۔اٹلی سے آۓ ہوۓ مہمان خاص محمد نواز گلیانہ ہائیکورٹ میں پہنچے مگر ناساز طبیعت کے باعث تقریب میں شرکت نہ کرسکے۔ پروفیسر نذر بھنڈر نے خطبہ ء استقبالیہ دیا رضوانہ ارشاد ” سرور صمدانی اور رفیق کاظم نے آن لائن کلام سنایا۔ مشاعرے میں معروف شعراء کرام ذکی الدین ذکی , روبینہ شاہین ، ندا سرگودھوی , آفتاب خان , شیراز انجم , کاشمیری سرور جند کڑکی , شازیہ سلطانہ , وفا تبسم آذر ،مہہ جبیں ملک اور مسرت ناز نے خاص طور پر شرکت کی .مشاعرہ کی نظامت محمد طاہر نعیم نے بہت خوبصورت انداز میں کی . صاحب صدارت ارحم روحان نے کہا کہ اس تاریخی جگہ پر آ کر بہت خوشی محسوس ھو رہی ھے ۔مشاعرہ کے میزبان معروف قانون دان و شاعر اور سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمود گیلانی چئیرمین بزم سرخیل ادب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بعد میں عشائیہ بھی دیاگیا۔