سکھر (بیورورپورٹ۔۔سید نصیر حسین زیدی)تھانہ اے سیکشن کی حدود میں اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھیننے کی واردات، شہری سے قیمتی موٹر سائیکل
سکھر (بیورورپورٹ۔۔سید نصیر حسین زیدی)تھانہ اے سیکشن کی حدود میں اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھیننے کی واردات، شہری سے قیمتی موٹر سائیکل چھین کر ملزمان فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے پاکستان گلی نزد شڪارپور روڈ میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب دو نامعلوم مسلح ملزمان نے مال گودام بندر روڈ سکھر کے رہائشی محمد متین ولد محمد علی میمن کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناتے ہوئے اس کی یونیک موٹر سائیکل (ماڈل 2025، رنگ کالا) چھین لی۔عینی شاہدین کے مطابق ملزمان واردات کے بعد باآسانی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ متاثرہ شہری نے واقعے کی اطلاع فوری طور پر تھانہ اے سیکشن میں دے دی۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں گشت بڑھا دیا گیا ہے اور قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ شہریوں نے بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سکھر پولیس سے گشت مزید بڑھانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔