ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) معروف تاجر رہنما راجہ اصف محمود جنجوا اور ملک محمد ریاض خلجی نے نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب “ٹوٹی پھوٹی” سڑکوں پر یورپ کا ٹریفک نظام لانے سے قبل سڑکوں
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) معروف تاجر رہنما راجہ اصف محمود جنجوا اور ملک محمد ریاض خلجی نے نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب “ٹوٹی پھوٹی” سڑکوں پر یورپ کا ٹریفک نظام لانے سے قبل سڑکوں کی حالت بہتر کرے، حکومت وقت کے قیام سے اب تک عوام کو ریلیف کی بجائے تکلیف ہی کا سامنا ہے ،پنجاب میں جرمانوں میں بے تحاشہ اضافہ ناقابل قبول ہے پنجاب حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں کے نفاذ کے بعد صوبے بھر میں عوام شدید پریشانی کا شکار ہے ،نئے آرڈیننس کے تحت جرمانوں میں ہو شربا اضافہ نہ صرف عام شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے بلکہ معاشی دباؤ پہلے ہی برداشت کرنے والے عوام پر مزید بوجھ ڈال رہا ہے
یہ جرمانے ٹریفک نظام کی بہتری کی بجائے عوام سے جبری وصولی کے مترادف ہیں
پہلے ہی مہنگائی بے روزگاری اور معاشی بدحالی سے دوچار عوام کو ایسے ناقابل برداشت جرمانوں کا سامنا کرانا ظلم کے سوا کچھ بھی نہیں تاجر برادری مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت ٹریفک قوانین کی بہتری کے لیے اصلاحاتی اقدامات کرے عوام کو ٹریفک آگاہی فراہم کرے اور انفراسٹرکچر کو مضبوط بنائے نا کہ اچانک جرمانوں میں کئی گنا اضافہ کر کے لوگوں کی زندگی مزید مشکل بنا دے