November 17, 2026

*لنڈا بازار* ہماری قومی زندگی کا ایک عجیب المیہ ہے: انگریز کا اُترا ہوا کوٹ یہاں آئے تو لنڈا کہلاتا ہے، انگریز کا جوتا آئے تو لنڈا،

Screenshot_2025-11-29_092948

*لنڈا بازار*
ہماری قومی زندگی کا ایک عجیب المیہ ہے:
انگریز کا اُترا ہوا کوٹ یہاں آئے تو لنڈا کہلاتا ہے،
انگریز کا جوتا آئے تو لنڈا،
انگریز کی استعمال شدہ کوئی بھی چیز آئے تو وہ لنڈا بازار کا حصہ بن جاتی ہے۔
لیکن کڑوی حقیقت یہ ہے کہ صرف کپڑے ہی نہیں…
انگریز کا دیا ہوا پورا نظام چاہے وہ نظامِ تعلیم ہو،
یا نظامِ حکومت، یا عدالتی ڈھانچہ ہم نے بغیر کسی فکری جدت کے اسی طرح پہن لیتے ھیں۔۔۔۔
اسی انگریز کی تربیت گاھوں سے سیاست دان اور ان کے بچے ھم پر حکمرانی کرنے آئیں تو سر آنکھوں پر بٹھا لیتے ھیں۔۔۔۔
اس لنڈے کو اپنا وطن حوالے کر دیتے ھیں
اور نتیجہ یہ نکلا کہ ریاست کے کئی شعبے آج بھی اسی لنڈے کے نظام پر چل رہے ہیں۔
ہم شاید ایک ایسی قوم بن چکے ہیں جو 75 سال سے ہر وہ نظام، ہر وہ سوچ، ہر وہ ڈھانچہ قبول کر لیتی ہے جو کہیں اور سے اُترا ہوا ہو
بس ہمیں لنڈا چاہیے، چاہے وہ سوچ کا ہو یا نظام کا۔
ہمارا سیاسی منظرنامہ بھی کچھ مختلف نہیں:
سیاسی رہنما، لنڈے کے نظریات سے لیس یونیورسٹیوں کے فارغ التحصیل، لنڈے جیسے وعدے، لنڈے جیسے نعرے، اور ان نعروں سے متاثر عوام جو بار بار انہی چہروں کو، انہی کھوکھلے نظاموں کو، ایک نئی پیکنگ میں قبول کر لیتی ہے۔
تینوں بڑی پارٹیوں کے سربراہان کی اولادوں کے لیے الگ تعلیم، الگ دنیا، الگ معیار اور عوام کے لیے لنڈے کا وہی پرانا راگ: “ووٹ کو عزت دو” ہو یا “تبدیلی”
نعرے بدل جاتے ہیں، اصل مال نہیں۔
سچ یہ ہے کہ پورا ملک ایک نہ ختم ہونے والے لنڈا کلچر میں جکڑا ہوا ہے
جہاں قیادت بھی لنڈا، نظام بھی لنڈا،
اور عوام بھی اسی لنڈے کے جادو میں گرفتار۔
وقت آ گیا ہے کہ ہم کم از کم یہ تو سمجھیں:
بھاڑے کے نظام پر زندہ قومیں کبھی اصل ترقی نہیں کرتیں۔
جب تک ہم اپنی فکری خود مختاری پیدا نہیں کرتے،
*لنڈا بازار کا یہ چکر چلتا رہے گا۔*