October 28, 2026

*کارساز حادثہ: ’اللہ کے نام پر معاف کیا‘،* *ملزمہ نتاشہ اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے درمیان معاہدہ طے*

20240905_150006

*کارساز حادثہ: ’اللہ کے نام پر معاف کیا‘،*

*ملزمہ نتاشہ اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے درمیان معاہدہ طے*

*کارساز حادثہ کیس کی مرکزی ملزم نتاشہ دانش اور جاں بحق ہونے والے دو افراد کے لواحقین درمیان معاہدہ ہوگیا۔*

*نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ نتاشہ کے اہلخانہ نے آمنہ کے اہلخانہ کو ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد دیت کے طور پر رقم ادا کردی، رقم کی ادائیگی پے آرڈر کے ذریعے کی گئی۔*

*ذرائع کا کہنا تھا کہ آمنہ کے کسی رشتے دار کو کمپنی میں ملازمت بھی دی جائے گی۔*

*ذرائع کے مطابق واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ بھی ملزمہ کی صلح ہوگئی اور زخمیوں کو الگ سے رقم ادا کردی گئی۔*

*ذرائع نے بتایا کہ فریقین کے درمیان دیت کا معاہدہ شرعی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔*

*جاں بحق افراد عمران عارف اور آمنہ عارف کے ورثا کی جانب سے حلف نامہ بھی تیار کروالیا گیا ، حلف نامے آج ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت میں پیش کیے جائیں گے ، ورثا کی جانب سے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر نو ابجیکشن سرٹیفیکٹ جمع کروایا جائے گا۔*
*اس کے علاوہ نو ابجیکشن سرٹیفیکٹ جاں بحق ہونے عمران عارف کی اہلیہ رومانہ عمران ،بیٹے اسامہ عارف ا