اوکاڑہ ۔جاوید راہی بیورو چیف دیپالپور۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر حویلی لکھا میں غیر قانونی ایل پی جی شاپس اور پٹرول پمپس کے خلاف گھیرا تنگ، 4 مقدمات درج
اوکاڑہ ۔جاوید راہی بیورو چیف
دیپالپور۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر حویلی لکھا میں غیر قانونی ایل پی جی شاپس اور پٹرول پمپس کے خلاف گھیرا تنگ، 4 مقدمات درج
سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیر نگرانی ٹیموں نے مختلف مقامات پر فارم K کی عدم فراہمی پر 4 پٹرول پمپس سیل کر دیے جبکہ 4 غیر قانونی ایل بی جی شاپس اور پٹرول پمپس مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج کروا دیے، سی ڈی او نے کہا کہ غیر قانونی ایل پی جی شاپس اور پٹرول پمپس نہ صرف شہریوں کی جان و مال کے لیے خطرہ ہیں بلکہ یہ قوانین کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے، شہریوں کی حفاظت کے لیے کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں انسپکشن کا عمل مزید تیز کیا جائے، غیر رجسٹرڈ کاروبار فوری سیل کیے جائیں اور حفاظتی معیار پر پوری نہ اترنے والے اداروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔