October 28, 2026

*محفوظ پاکستان — ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری*

IMG-20251129-WA0377

*محفوظ پاکستان — ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری*

محفوظ پاکستان کا خواب صرف فوج یا سیکیورٹی اداروں کا مشن نہیں، یہ ہم سب کا مشترکہ فرض ہے۔ اس سرزمین پر آزاد فضا میں جینا، اپنے بچوں کو اسکول بھیجنا، عبادات میں سکون، کاروبار میں اطمینان — یہ سب تبھی ممکن ہے جب ہر شہری اپنی ذمہ داری کو سمجھے اور نبھائے۔

ہماری سیکیورٹی فورسز دن رات قربانیاں دے رہی ہیں، لیکن ایک باخبر اور ذمہ دار عوام کے بغیر یہ جنگ مکمل نہیں ہو سکتی۔ ہم اپنے گلی، محلے اور شہر کے محافظ بن سکتے ہیں، اگر ہم:

– اپنے اردگرد کے حالات پر نظر رکھیں۔
– اجنبی اور مشکوک افراد، یا غیر ملکیوں کی موجودگی کو نظرانداز نہ کریں۔
– غیرقانونی سرگرمیوں کی اطلاع فوری قریبی پولیس اسٹیشن یا سیکیورٹی اداروں کو دیں۔
– کرایہ داروں اور ملازمین کی مکمل تصدیق کے بعد ہی انہیں رکھیں۔
– سوشل میڈیا پر افواہوں یا ریاست مخالف بیانیے کو نہ پھیلائیں، بلکہ ذمہ داری سے کام لیں۔

یہ چند قدم چھوٹے ضرور ہیں، لیکن ان کا اثر بہت بڑا ہے۔ دشمن اب بارود سے نہیں، ذہنوں اور معاشرتی کمزوریوں سے حملہ آور ہے۔ ایسے میں ہر شہری ایک سپاہی ہے، جو صرف وردی کے بغیر ڈیوٹی دے رہا ہے۔

عزیز ہم وطنوں، *پاکستان کی حفاظت صرف وردی والوں کا کام نہیں، یہ ہم سب کا فرض ہے۔*
اپنے حصے کی ذمہ داری نبھائیں — یہی ایک محفوظ، مستحکم اور روشن پاکستان کی ضمانت ہے۔
*پاکستان زندہ باد!*