October 28, 2026

کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ / اجلاس *صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں اہم اجلاس*

Screenshot_2025-11-29_092948

کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ / اجلاس

*صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں اہم اجلاس*

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید و دیگر افسران کی اجلاس میں شرکت

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے اجلاس کو ایجنڈا بارے بریفنگ دی

اجلاس میں وزیراعلی پنجاب سیلاب بحالی پروگرام 2025 بارے تفصیلی بریفنگ

اجلاس میں سیلاب اور دریائی کٹاؤ کی روک تھام کیلئے 6 حفاظتی اسکیموں پر بریفنگ

اجلاس میں ڈسٹرکٹ گجرات ندالہ سیکٹر میں فلڈ پروٹیکشن کیلئے 98 ملین مالیت کی سکیم کی منظوری

موضع سرخ پور ڈسٹرکٹ گجرات میں دریائے منور توی کے دریائی کٹاؤ کو روکنے کے لیے 98 ملین کی گرانٹ منظور

گجرات نالہ بھمبر گجر کوٹلہ گاؤں میں زمینی کٹاؤ کے عمل کو روکنے کیلئے 49 ملین روپے کی گرانٹ منظور کی گئی

مظفرگڑھ میں لوکل آبادی اور لُنڈی پتافی کے مقام پر دریائی کٹاؤ کے عمل کو روکنے کے لیے 95 ملین کی گرانٹ کی منظوری

*صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کا اظہار خیال*

سیلاب کے دوران ریلیف آپریشن میں حصہ لینے والے تمام محکمہ جات، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز و دیگر افسران کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، خواجہ سلمان رفیق

وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر آئندہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، خواجہ سلمان رفیق

مجموعی طور پر 340 ملین روپے کی 4 اسکیموں کی منظوری دی گئی ہے، خواجہ سلمان رفیق

اجلاس میں گجرات میں شہباز پور، چنگاں والی، محمود آباد اور لال چک کے اطراف حفاظتی بند کی تعمیر و مرمت کیلئے 186 ملین کی اسکیم پر بریفنگ دی گئی ہے، خواجہ سلمان رفیق

جھنگ میں گاؤں گگیانہ، بھرانہ اور نجابت میں دریائی کٹاؤ کے روک تھام کے لیے اقدامات پر بریفنگ

موسم سرما پروکیورمنٹ پلان 2025 پر ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اجلاس کو بریف کیا

مری میں متوقع برفباری اور اقدامات پر بریفنگ دی گئی

پی ڈی ایم اے پنجاب ضلعی انتظامیہ کو تمام تر معاونت فراہم کر رہا ہے

ڈپٹی کمشنر راجن پور کی پچاد رود کوہیوں میں اقدامات بارے بریفنگ

فیصل آباد، ڈی جی خان اور گجرانوالہ کے کمشنرز کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت

جھنگ، گجرات، مظفرگڑھ اور راجن پور کے ڈپٹی کمشنرز بھی اجلاس میں شریک