November 17, 2026

سکھر (بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی) میونسپل کمشنر سکھر علی رضا انصاری کی ہدایات پر گزشتہ دنوں ادارے کے مختلف بیرونی دفاتر میں سرپرائز

IMG-20251128-WA0282

سکھر (بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی) میونسپل کمشنر سکھر علی رضا انصاری کی ہدایات پر گزشتہ دنوں ادارے کے مختلف بیرونی دفاتر میں سرپرائز وزٹس کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد حاضری کے نظام، ڈیوٹی اوقات کی پابندی اور مجموعی ورک ڈسپلن کو بہتر بنانا تھا۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے آج سکھر میونسپل کارپوریشن (ہیڈ آفس) کی مختلف برانچز کا بھی ویجلنس کمیٹی نے اچانک دورہ کیا۔
ویجلنس کمیٹی، جس میں آفس سپرنٹنڈنٹ اسلام الدین شیخ، ایڈمن آفیسر (UT) علی ناصر عدنان، اسسٹنٹ محمد کاشف ملک اور میڈیا کوآرڈینیٹر دانش انصاری شامل ہیں، نے میئر سیکریٹریٹ، ڈپٹی میئر آفس، میونسپل کمشنر آفس، جنرل برانچ، انجینیئرنگ برانچ، اکاؤنٹس، لینڈ گرانٹ، الیکٹرک، ٹیکس، ہیلتھ برانچ، کچی آبادی، کونسل سیکشن اور ایم ایل اے آفس کا دورہ کرتے ہوئے ملازمین کی حاضری اور مسٹر رول کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران تمام برانچز میں حاضری رجسٹر کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا اور ملازمین کی فرداً فرداً حاضری چیک کی گئی، غیر حاضر یا ڈیوٹی کے دوران غیر موجود پائے جانے والے ملازمین کو آخری وارننگ جاری کی گئی جبکہ برانچ انچارجز کو سختی سے ہدایت دی گئی کہ حاضری رجسٹر باقاعدگی سے مینٹین کیا جائے، اسٹاف کی وقت کی پابندی یقینی بنائی جائے اور دفتری نظم و ضبط کو مزید بہتر بنایا جائے۔ کمیٹی نے واضح کیا کہ سرپرائز وزٹس کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور اب دوبارہ غیر حاضری یا غفلت کی صورت میں متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی جس میں تنخواہوں میں کٹوتی بھی شامل ہوگی۔
میونسپل کمشنر نے کہا کہ موثر حاضری اور مضبوط ڈسپلن ہی شہریوں کو بہتر بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں، لہٰذا تمام افسران و ملازمین اپنی ذمہ داریاں پوری سنجیدگی کے ساتھ ادا کریں۔