جیکب آباد (رپورٹ: اے جی بلوچ) خانقاہ ہالیجی شریف کے چشم و چراغ، جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے صوبائی امیر مخدوم العلماء والصلحاء
جیکب آباد (رپورٹ: اے جی بلوچ) خانقاہ ہالیجی شریف کے چشم و چراغ، جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے صوبائی امیر مخدوم العلماء والصلحاء حضرت مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی صاحب بروھی کالونی جیکب آباد پہنچے، جہاں انہوں نے جمعیت علمائے اسلام سعودی عرب کے رہنما خادمِ ضیوفِ الرحمن مولانا غلام رسول مینگل صاحب اور حاجی بشیر احمد مینگل صاحب کی مکہ مکرمہ، سعودی عرب سے واپسی پر مبارکباد پیش کی اور دیرینہ دعائے خیر فرمائی۔
اس موقع پر حضرت سائیں عبدالقیوم ہالیجوی صاحب نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ وہ مرحومین و حاضرین پر اپنی خاص رحمت نازل فرمائے اور انہیں دین و دنیا کی بھلائیاں عطا کرے۔ انہوں نے مینگل خاندان کی خدمات کو بھی سراہا۔
تقریب میں جمعیت علمائے اسلام پاکستان ضلع جیکب آباد کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حاجی نذیر احمد مینگل، مقامی عمائدین اور جمعیت کے متعدد کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔