November 17, 2026

پنجاب میں ویسٹ سے انرجی بنانے کے پراجیکٹ میں اہم پیشرفت

IMG-20251128-WA0266

پنجاب میں ویسٹ سے انرجی بنانے کے پراجیکٹ میں اہم پیشرفت

جاپانی ادارے اور برطانوی چینی کمپنیوں کے کنسورشیم کا سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی غیرملکی وفود سے ملاقات

ایل ڈبلیو ایم سی کے سی ای او بابر صاحب دین اور محکمہ توانائی کے افسروں کی شرکت

پاک سوزوکی کے سی ای او ہیروشی کاوامُورا کی صوبائی وزیر کو منصوبے پر بریفنگ

جاپانی کمپنی کی ویسٹ سے بائیوگیس بنانے کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں، ذیشان رفیق

ستھرا پنجاب کے تحت مویشیوں کا ویسٹ بڑی مقدار میں جمع ہوتا ہے، وزیر بلدیات

پاکستان میں 2040 تک 9 ہزار بائیوفیول پلانٹس لگانے کا منصوبہ خوش آئند ہے، ذیشان رفیق

بائیوفیول کے استعمال سے کاربن گیس کے اخراج میں 20 فیصد کمی ہوگی، وزیر بلدیات

جاپانی کمپنی جدید ٹیکنالوجی سے 2030 تک 1500 پلانٹس لگانا چاہتی ہے، ذیشان رفیق

پاک سوزوکی مویشی پال حضرات کو گوبر کی قیمت ادا کرنے پر بھی تیار ہے، وزیر بلدیات

بائیوفیول کے استعمال سے دیہی آبادی کا معیار زندگی بلند ہوسکے گا، ذیشان رفیق

انرجی امپورٹ بل میں 2040 تک 1625 ملین ڈالر کمی متوقع ہے، وزیر بلدیات

ستھرا پنجاب کے ذریعے صوبے میں یومیہ پچاس ہزار ٹن ویسٹ جمع ہوتا ہے، ذیشان رفیق

جاپانی کمپنی کا منصوبہ وزیراعلی مریم نواز کے حالیہ دورہ جاپان کا تسلسل ہے، ذیشان رفیق

صوبائی وزیر نے پاک سوزوکی سے منصوبے کی ٹائم لائن بھی طلب کرلی

جاپانی کمپنی سوزوکی گاڑیوں میں بائیوفیول کنورٹر بھی نصب کریگی، ہیروشی کاوامُورا

وزیراعلی مریم نواز کا گرین پنجاب ویژن قابلِ تحسین ہے، سی ای او پاک سوزوکی

وزیر بلدیات سے برطانوی، چینی کنسورشیم کے وفد کی مسٹر ولیمز ایڈیہو کی قیادت میں ملاقات

سی ایس ای ٹی ویسٹ سے بجلی پیدا کرنے کیلئے سٹیٹ آف آرٹ پلانٹ لگائے گی

کنسورشیم میں انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور وسطی ایشیا کے ممالک بھی شامل ہیں

سی شی Cixi پلانٹ 3 ہزار ٹن ویسٹ سے 55 میگاواٹ بجلی بناسکتا ہے، وزیر بلدیات

سی ایس ای ٹی کو پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن سہولت مہیا کرینگے، ذیشان رفیق

توانائی کے ساتھ کوڑے میں کمی آنے سے ماحول میں بہتری آئے گی، وزیر بلدیات

ستھرا پنجاب وزیراعلی مریم نواز کا ایک متاثر کُن پروگرام ہے، ولیمز ایڈیہو

سی ایس ای ٹی کاربن کے اخراج میں کمی کیلئے جدید تکنیک استعمال کریگی، ولیمز ایڈیہو