November 17, 2026

قصور پولیس فورس کی ویلفیئر کے لیے رواں سال ضلعی پولیس قصور کی جانب سے اہم اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے گئے ہیں۔ ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ

IMG-20251128-WA0261

قصور
پولیس فورس کی ویلفیئر کے لیے رواں سال ضلعی پولیس قصور کی جانب سے اہم اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے گئے ہیں۔ ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایات پر پولیس اہلکاروں اور اُن کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ اہلکاروں کے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے لیے چونتیس لاکھ روپے کے اسکالرشپس جاری کیے گئے جبکہ مالی امداد کی مختلف مدات میں مجموعی طور پر ایک کروڑ بیس لاکھ سڑسٹھ ہزار روپے تقسیم کیے گئے۔

دورانِ سروس زخمی ہونے والے اہلکاروں میں تین لاکھ پچاس ہزار روپے، جبکہ ڈیوٹی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے اہلکاروں کی فیملیز، بچوں اور بیواؤں میں اکتالیس لاکھ اٹھاون ہزار روپے کے فنڈز تقسیم کیے گئے۔

اسی طرح دورانِ سروس وفات پانے والے اہلکاروں کی تدفین کے لیے تین لاکھ ساٹھ ہزار روپے اُن کے اہلِ خانہ تک پہنچائے گئے۔
بیمار پولیس اہلکاروں کے میڈیکل اخراجات میں سہولت کے لیے ایک لاکھ روپے کی ویلفیئر بھی دی گئی۔

شہدا اور حاضر سروس ملازمین کے بچوں کی شادیوں کے لیے چھ لاکھ پچیس ہزار روپے کے ویڈنگ گِفٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

پولیس اہلکاروں اور شہدا کے بچوں کی معیاری تعلیم کے لیے بارہ اسکولز اور کالجز کے ساتھ ایم او یوز سائن کیے گئے جبکہ بہترین علاج معالجہ یقینی بنانے کے لیے بارہ نجی ہسپتالوں کے ساتھ بھی ایم او یوز طے پا چکے ہیں۔

ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کا کہنا ہے کہ پولیس فورس کی ویلفیئر کا سلسلہ آئندہ بھی مسلسل جاری رہے گا