قصور خطرناک ڈکیت گینگ معہ مال مسروقہ گرفتار
قصور
خطرناک ڈکیت گینگ معہ مال مسروقہ گرفتار
تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار کئے ہیں
ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کی خصوصی ہدایات پر تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے راہزنی اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث عدیل مسیح ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار کئے ہیں
جن کے قبضہ سے نقدی ساڑھے 04 لاکھ روپیہ 02 موٹر سائیکل، موبائل فونز اور اسلحہ برآمد ہوا ہے
عدیل مسیح نے اپنے دیگر ساتھیوں کیساتھ ملکر گینگ تشکیل دے رکھا تھا جو چھانگا مانگا جنگل اور گرد و نواح میں راہگیروں سے نقدی، موبائل فونز اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے
ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او انسپکٹر محمد اسم بھٹی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی اور پولیس ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گینگ کو گرفتار کیا
ملزمان نے دوران تفتیش رابری کی 09 سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن سے مذید تفتیش جاری ہے
ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے اچھی کارکردگی پر تھانہ چھانگا مانگا پولیس کو شاباش دی
رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم
#قصوریات