*نال: پی ٹی سی ایل ایکسچینج کا نظام مفلوج — پرانی بیٹریاں، ناکارہ جنریٹر اور ایم ایسک کی عدم فراہمی نے عوام کو شدید مشکلات میں ڈال دیا*
*نال: پی ٹی سی ایل ایکسچینج کا نظام مفلوج — پرانی بیٹریاں، ناکارہ جنریٹر اور ایم ایسک کی عدم فراہمی نے عوام کو شدید مشکلات میں ڈال دیا*
*نال میں پی ٹی سی ایل کا پورا سسٹم گزشتہ طویل عرصے سے شدید بُحران کا شکار ہے۔ علاقے کی اتنی بڑی آبادی کو ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والا پی ٹی سی ایل ایکسچینج اس وقت بدترین حالت میں پہنچ چکا ہے، جس کی بنیادی وجہ پرانے اور کمزور بیک اپ بیٹریاں، ناکارہ جنریٹر اور ایم ایسک (MSK) کی مسلسل عدم فراہمی ہے*۔
*ذرائع کے مطابق ایکسچینج میں موجود بیٹریاں مدت پوری کرچکی ہیں، جس کے باعث معمولی سی لوڈ شیڈنگ یا وولٹیج ڈراپ پر بھی پورا سسٹم بیٹھ جاتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر پی ٹی سی ایل حکام کی جانب سے نال ایکسچینج کو جو جنریٹر فراہم کیا گیا ہے وہ انتہائی غیر معیاری اور ناکارہ ہے—یہ وہ جنریٹر ہے جو برف باری والے علاقوں میں ایمرجنسی استعمال کے لیے رکھا جاتا ہے اور نال جیسے گرم علاقے میں اس کا استعمال مکمل طور پر غیر تکنیکی اور سمجھ سے بالاتر فیصلہ ہے*۔
*عوامی حلقوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نال کے صارفین کو مزاق سمجھ کر غیر معیاری اور ناکارہ مشینری دی گئی ہے۔ ایم ایسک اور بیک اپ سسٹم کے نہ ہونے کی وجہ سے ایکسچینج بار بار فل ہو جاتا ہے، جس کے نتیجے میں سینکڑوں نئے وائ فائ کنکشن پینڈنگ پڑے ہیں، جبکہ موجودہ صارفین بھی کمزور سروس اور بار بار بندش سے سخت پریشان ہیں*۔
*علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی سی ایل اعلیٰ حکام فوری طور پر نال ایکسچینج کی اپ گریڈیشن، نئی بیک اپ بیٹریاں، معیاری جنریٹر اور ایم ایسک فراہم کرنے کا ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لیں، تاکہ عوام کو مناسب اور مسلسل سروس میسر آسکے*۔