ھمارے بچپن کے یادوں میں سے ایک یاد مٹی کے تیل سے جلنے والا چراغ جسکے شیشے کو اکثر مغرب کے ٹاہم ھماری مائیں ایک نرم کپڑے سے صاف کر دیتے تھے
ھمارے بچپن کے یادوں میں سے ایک یاد مٹی کے تیل سے جلنے والا چراغ جسکے شیشے کو اکثر مغرب کے ٹاہم ھماری مائیں ایک نرم کپڑے سے صاف کر دیتے تھے اور اسی چراغ کی روشنی سے ھم تختی بھی لکھتے تھے اور سبق بھی پڑھتے تھے یہاں تک کھانے پینے مسجدوں میں بھی یہی چراغ ھوا کرتے تھے اور ایک بڑے کمرے میں صرف ایک چراغ کافی ھوتا تھا ۔ جب بارش ھوتا تو ھمارے گلیوں میں کلی کا پانی زیادہ آتا تھا میں خود رات کو اکثر ایک ہاتھ میں چراغ اور دوسرے ہاتھ میں چھتری لے کر مختلف گلیوں میں چکر لگا دیتا تھا کہ ایسا نہ ھو پانی سے کوئی نقصان ھو کیا دن تھے نہ بجلی کا غم نہ لوڈ شیڈنگ کی پریشانی سکون ھی سکون تھا لیکن ٹیکنالوجی نے انسان کو اتنا بے بس کردیا ھے کہ بجلی کے بغیر رہ نہیں سکتا پہلے ریڈیو میں پورا گھر خاموشی سے خبریں سنتے تھے لیکن اب موبائل نے ایک گھر میں ایک ہی کمرے میں دس لوگوں کو دس جگہ تقسیم کردیا ھے ۔ لکھنے کا مقصد یہ ھے گو کہ ٹیکنالوجی سے لوگ فاہدہ اٹھا رئے ہیں لیکن 2000 کے بعد سکون ختم ہوچکا ھے۔