وہاڑی (محمدمعظم جوئیہ )ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی اجلاس منعقد ہوا،جس میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
وہاڑی (محمدمعظم جوئیہ )ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی اجلاس منعقد ہوا،جس میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا انتہائی ضروری ہیں تمام متعلقہ محکمے اور انسداد ڈینگی ٹیمیں مچھر کی افزائش کی روک تھام کیلئے بھر پور اقدامات جاری رکھیں انسداد ڈینگی ٹیموں کی طرف سے گھروں، جوہڑوں، تالابوں، نرسریوں،قبرستانوں، کاٹھ کباڑ شاپس اور سروس اسٹیشنزکی سرولنس میں کوتاہی ہرگز نہیں ہونی چاہیے،زیر تعمیر عمارتوں اور دیگر ہاٹ سپاٹ کی باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے اور انسداد ڈینگی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نوٹس جاری کئے جائیں اور مقدمہ کا اندراج کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ افسران انسداد ڈینگی ٹیموں کی نگرانی موثر انداز سے کریں کوئی ڈارمٹ یوزر نہیں ہونا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ سرویلنس میں کوالٹی کو بہتر کیا جائے اور تسلی سے کام کیا جائے،ہاٹ سپاٹس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے مزید کہا کہ عوام کو انسداد ڈینگی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،عوام کے تعاون کے بغیر مچھر کی افزائش نسل کو روکنا ممکن نہیں ہے،شہری بھی سنجیدگی کا مظاہر ہ کریں اور انسداد ڈینگی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اس موقع پر تمام محکموں کے افسران موجود تھے