November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا 156 اجلاس منقعد ہوا۔ اجلاس میں

IMG-20251127-WA0384

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا 156 اجلاس منقعد ہوا۔ اجلاس میں ، ڈرگ کنٹرولر خوشاب انوار ارشد ،ڈرگ انسپکٹر نوشہرہ حافظ عمران قائدآباد ،نورپور کے ڈرگ انسپکٹر عامر حفیظ، کوالٹی ڈیکو سی سیکرٹری احمد خان سمیت متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ ڈرگ کنٹرولر خوشاب انوار ارشد اور چاروں تحصیلوں کے ڈرگ انسپکٹر نے فارمیسیز کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں بارے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کو آگاہ کیا اور20 کیسز ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کیے۔ فارمیسیز مالکان کاموقف سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد کیسز ڈرگ کورٹ بھجوائے9 کیسزمیں وارننگ،3 کیسز میں پراسیکیوش، 8کیسز دوبارہ معائنہ آئندہ سماعت کے لیے مقرر ہوئے 3 ڈی سیل کی اپیلیکشن ڈپٹی کمشنر خوشاب کے سامنے پیش کی گئیں ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا درخواست گزار ایفی ڈیوڈ بیان حلفی جمع کرائیں اورہمیشہ کیلئے غیر قانوںی ادویات بیچنے اور کاروبار سے توبہ کر لیں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ڈرگ کنٹرولر بورڈ انوار ارشد ودیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ غیر قانونی طور پر چلنے والےمیڈیکل سٹور اور زائدالمیعاد ادویات بیچنے والے چھوٹے بڑے ویئر ہاوُسز ،کمپنیوں، فارمیسیز کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری رکھی جائیں کوئی سفارش یا دباوُ خاطر میں نہ لایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے اور ایسے تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔