نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان ایڈووکیٹ ملک شاہد اقبال بگھور، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان ایڈووکیٹ ملک شاہد اقبال بگھور، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹرز انجینئر ملک طاہر ندیم بگھور اورایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور نے نورپورتھل کے مقامی نجی سکول میں منعقدہ سالانہ سپورٹس گالا کی تقریب میں بطورمہمانان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ادارہ ملک عمر فاروق جسرا اور دیگر نے مہمانان خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ایڈووکیٹ ملک شاہد اقبال بگھور نے فیتہ کاٹ کر سپورٹس گالا کی تقریبات کا افتتاح کیا۔تقریب سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے ایڈووکیٹ ملک شاہد اقبال بگھور نے کہا کہ آج دار ارقم سکول کے بچوں کا ٹیلنٹ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ہمارے تھل کے بچوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔بلاشبہ تھل کے بچوں نے پورے پاکستان میں اپنا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے ادارے کے ڈائریکٹر اور جملہ سٹاف اور بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے بہترین خدمات کو سراہا۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ ایسی ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد بھی ضروری ہے تاکہ بچوں میں نکھار پیدا ہو۔