November 17, 2026

میلسی (بیو رو چیف ) مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری پاکستان پیپلزپارٹی خان محمود حیات خان ٹوچی خان کی قیادت میں

IMG-20251127-WA0029

میلسی (بیو رو چیف )
مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری پاکستان پیپلزپارٹی خان محمود حیات خان ٹوچی خان کی قیادت میں پیپلزپارٹی وویمن وونگ کی جانب سے 58 ویں یوم تاسیس کی پروقار تقریب محترم تسلیمہ حبیب راو کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی ۔تقریب میں سیکرٹری اطلاعات ملتان ڈویژن راجہ سلیم ،سابق امید وار ایم پی اے PP234 محمد ندیم اختر راو،سابق امیدوار ایم پی اے پاکستان پیپلزپارٹی بورے والا میڈم شگفتہ چوہدری، ضلعی جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلزپارٹی وہاڑی پیر اعجاز حسین شاہ، نائب صدر پی ایل بی جنوبی پنجاب قمر قریشی،میڈم عشرت،کاشف وارثی ۔،ریحان غازی ایڈووکیٹ، صدر پاکستان پیپلزپارٹی PP233 ملک طاہر،یعقوب خان لنگاہ۔سٹی صدرمیلسی ملک نذیر ملتانی۔سٹی جنرل سیکرٹری شیخ مسعود ظہیر ۔سی پی انفارمیشن سیکرٹری ملک محمد اقبال مدنی ملانہ ۔تحصیل انفارمیشن سیکرٹری ملک محمد جمیل ،رضوان قریشی، پی ایل بی تحصیل وہاڑی منیر رضا بھلر،راو تسلیم خان،سٹی صدر ڈاکٹر محمد بن قمر،زاہد محمود،جنرل سیکرٹری انسانی حقوق پاکستان پیپلزپارٹی راو ڈسی ٹھاکر،راو منیب اشرف ،محمد نعیم اختر راو راو ایڈووکیٹ اور سیاسی و سماجی رہنماوں اور جیالوں نے شرکت کی اور 58 سال مکمل ہونے پر کیک کاٹا گیا۔
اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمود حیات خان ٹوچی خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس صرف ایک تقریب نہیں بلکہ ایک عہد کی تجدید ہے اورچ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریات و جدوجہد آج بھی کارکنوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
آخر میں محترمہ تسلیمہ حبیب راؤ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور عزم ظاہر کیا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت کے مشن پر پہلے کی طرح آج بھی ثابت قدم ہے۔