نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈپٹی کمشنر شہید
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان/ اپیکس کمیٹی کا ایک اجلاس ڈی سی آفیس کے دربار ہال میں منعقد ہوا اجلاس میں ضلع میں موجود غیر ملکی افراد کی سیکیورٹی، لاہوتی میلے کی سیکیورٹی، ضلع میں ڈیزل اور پیٹرول کی اسمگلنگ کی روک تھام، تجاوزات کے خاتمے کے بارے میں غور کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو نیشنل ایکشن پلان/ اپیکس کمیٹی کے حوالے سے جاری کاروائیوں اور اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایات کی جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسے پیٹرول پمپ جن کے پاس K فارم نہیں یا ان کے پاس رجسٹریشن نہیں ہے ان کے خلاف کاروائیوں کو تیز کیا جائے گا اجلاس میں ضلع میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا اجلاس میں کسٹم، پولیس، ریسکیو 1122، اینٹی انکروچمنٹ فورس، اسپیشل برانچ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔