November 17, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری کی

IMG-20251126-WA0268

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری کی جانب سے سرکاری حاضر سروس، ریٹائرڈ ملازمین اور پینشنرز کی پنشن اجرا،جی پی فنڈ،بروقت تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگر مالیاتی معاملات سے متعلق شکایات اور مسائل کے حل کے لیے آج ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیس شہید بینظیرآباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں مختلف محکموں کے ملازمین سمیت بڑی تعداد میں پینشنرز نے شرکت کی،جنہوں نے پنشن، جی پی فنڈ، گریجویٹی اور دیگر مسائل کے متعلق ریجنل ڈائریکٹر کو آگاہی دی اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر خان محمد زرداری نے موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کی مالی امور کے حوالے سے پیش کئے گئے مسائل فوری حل کئے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ پینشنرز بزرگ شہری ہیں اور ان کے پیش کردہ مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ نے کہا کہ عوامی خدمت، شفافیت اور سہولت کاری کے لیے اس طرح کی کھلی کچہریاں جاری رہیں گی تاکہ سرکاری ملازمین اور پینشنرز کو انصاف اور سہولت ایک ہی چھت تلے میسر ہو سکے۔انہوں نے عملی کارکردگی اور جوابدہی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کئے ملازمین کے مسائل موقع پر حل کروائے جس پر ملازمین اور پینشنرز کی جانب سے ریجنل ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر شہید بینظیرآباد حبیب رحمان آرائیں نے کھلی کچہری میں پیش کی گئی متعدد شکایات کا وہیں حل نکالا پینشنرز کے مسائل حل کئے جبکہ بعض کیسز کے لیے ریکارڈ کی تکمیل اور مقررہ مدت میں حل کی یقین دہانی کرائی انہوں نے مزید بتایا کہ آن لائن سسٹم کے بعد اب ملازمین کی تنخواہیں پیرول چلنے سے ہی ڈائریکٹ بینک آکاونٹ میں منتقل ہوجاتی ہیں کھلی کچہری میں شرکاء نے محتسب اعلیٰ آفس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے مفید، عملی اور عوام دوست قرار دیا۔ کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر شہید بینظیرآباد حسن جان چنگیزی، انفارمیشن آفیسر اعجاز علی تیونو، ٹریزری آفیس کے اکاؤنٹنٹ محمد کامل موریو، علی رضا بھٹی، پیر بخش رند، طالب حسین زرداری، جاوید زرداری اور دیگر ٹریژری افسران، ملازمین اور پینشنرز نے شرکت کی۔