November 17, 2026

کراچی — ضلع ساؤتھ، تھانہ صدر کی حدود میں کم عمر بچے کی بیگ چوری کی واردات رپوٹ وجئے کمار واسوانی دعا۔ان لائین نیوز

Screenshot_2025-11-26_042557

کراچی — ضلع ساؤتھ، تھانہ صدر کی حدود میں کم عمر بچے کی بیگ چوری کی واردات

رپوٹ وجئے کمار واسوانی
دعا۔ان لائین نیوز

کراچی کے ضلع ساؤتھ میں واقع تھانہ صدر کی حدود میں ایک افسوسناک چوری کی واردات سامنے آئی ہے۔ واقعہ Hong Kong Centre کے سامنے، بالکل مدینہ بیکری کے سامنے پیش آیا، جہاں ایک کم عمر بچے نے پارک شدہ گاڑی سے بیگ چوری کر لیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ گاڑی کے قریب آتا ہے، موقع دیکھ کر دروازہ کھولتا ہے اور اندر رکھا بیگ نکال کر فرار ہو جاتا ہے۔

چوری ہونے والے بیگ میں:

اہم اور قیمتی ڈاکومنٹس
موبائل فون
اور ذاتی سامان موجود تھا
متاثرہ شہری نے واقعے کی رپورٹ پولیس اسٹیشن صدر میں درج کروا دی ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ بچے کی تلاش جاری ہے۔

علاقے کے لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ Hong Kong Centre اور اطراف کے مصروف مقامات پر گشت بڑھایا جائے تاکہ ایسی وارداتوں کی روک تھام ممکن ہو سکے۔