سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر ہاؤس میں صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز و بورڈز محمد اسماعیل راہو کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تعلیمی معیار کی بہتری،
سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر ہاؤس میں صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز و بورڈز محمد اسماعیل راہو کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تعلیمی معیار کی بہتری، یونیورسٹیوں میں اصلاحات اور جدید سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جامع گفتگو کی گئی۔ تقریب کی میزبانی پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ نے کی، جنہوں نے صوبائی وزیر کا سندھ کی روایت کے مطابق پرتپاک استقبال کیا۔تقریب میں معزز مہمانوں میں رکن سندھ اسمبلی محمد عارف خان مہر، پیپلز پارٹی ضلع سکھر کے جنرل سیکریٹری محمد ویرم خان مہر، سیکریٹری یونیورسٹیز و بورڈز عباس چانڈیو، سابق وائس چانسلر شیخ ایاز یونیورسٹی، ٹاؤن چیئرمین جیئے شاہ عزیزاللہ مغل، طارق چوہان، مرتضیٰ گھانگھرو، شفیق احمد پیرزادہ، حاجی عبدالخالق سولنگی سمیت دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔میزبان نعمان اسلام شیخ نے تمام مہمانوں کو سندھ کی تہذیب کی علامت سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کیے، جس پر مہمانوں نے شاندار مہمان نوازی اور ثقافتی روایتوں کو سراہا۔اجلاس کا مرکزی موضوع سندھ میں تعلیمی معیار کی بہتری، یونیورسٹیوں اور تعلیمی بورڈز میں اصلاحات، طلبہ کے لیے جدید سہولیات کی فراہمی اور تحقیق کے فروغ پر مبنی تھا۔صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ حکومت تعلیم کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا ہماری ترجیح ہے کہ طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کی جائے اور یونیورسٹیوں میں تحقیق کے کلچر کو فروغ دیا جائے۔ تعلیم قوم کی ترقی کی بنیاد ہے، ہم چاہتے ہیں کہ سندھ کے نوجوان جدید علم، مہارت اور تحقیق کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں تاکہ مستقبل میں ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی یونیورسٹیوں میں تدریسی ماحول کو بہتر بنانے، جدید لیبارٹریز، ریسرچ سینٹرز اور طلبہ کے لیے سہولیات میں اضافہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اور اس حوالے سے متعدد اقدامات نافذ کیے جا چکے ہیں۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے سکھر ہ پکاؤس میں ہونے والی اس اہم ملاقات اور ثقافتی پذیرائی کو سراہتے ہوئے تعلیمی ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔