سکھر پولیس کی مؤثر کارروائی، پانچ ملزمان گرفتار سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پر سکھر پولیس
سکھر پولیس کی مؤثر کارروائی، پانچ ملزمان گرفتار
سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پر سکھر پولیس نے سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف ایک مرتبہ پھر بھرپور کارروائیاں کیں، جس کے دوران مختلف تھانوں میں پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران جوا، منشیات اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کا سدِباب کیا۔ایس ایچ او تھانہ نیوپنڈ نے موصولہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر حدود میں کارروائی کرتے ہوئے جوا کے ایک اڈے پر چھاپہ مارا اور دو ملزمان، آصف سومرو اور محمد شیراز رند، کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے جوا کے مختلف اقسام کے گیمز، آکڑا پرچی بکس، موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ پٹنی نے حدود میں اسنیپ چیکنگ کے دوران منشیات کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے راشد نظیر احمد پٹھان کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے دو عدد آداب گٹکہ چھالیہ کے پیکٹ برآمد ہوئے۔ ملزم کے خلاف گٹکہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ دادلوء نے حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تنویر کلھوڑو کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 50 عدد آداب گٹکہ چھالیہ کی پٹیاں برآمد ہوئیں اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔سی سیکشن پولیس کی مؤثر کارروائی
ایس ایچ او تھانہ سی سیکشن نے منشیات فروش اکرم اعوان کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے آداب گٹکہ چھالیہ کی پٹیاں برآمد ہوئیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے تمام پولیس ٹیم کو شاباش دی اور ہدایت کی کہ کارروائیاں مزید تیز اور مؤثر بنائی جائیں تاکہ ضلع میں جرائم اور سماجی برائیوں کا مکمل خاتمہ ممکن ہو۔سکھر پولیس کی یہ کارروائیاں شہریوں میں اعتماد اور تحفظ کے احساس کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ تجارتی اور سماجی سرگرمیوں میں بہتری کا سبب بن رہی ہیں۔