November 17, 2026

کندھ کوٹ: زنگ آلود راکٹ گولے سے کھیلنے والے 3 بچے دھماکے سے جاں بحق*

IMG-20251125-WA0271

*کندھ کوٹ: زنگ آلود راکٹ گولے سے کھیلنے والے 3 بچے دھماکے سے جاں بحق*

سندھ کے ضلع کشمور کے شہر کندھ کوٹ میں زرعی زمین پر پڑا زنگ آلود راکٹ کا گولا پھٹ گیا جس کے نتیجے میں مویشی چرانے والے 3 بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک بچہ زخمی ہوا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سےتھا اوربچوں کی عمریں 9 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔

پولیس کے مطابق بچے راکٹ کے گولے کو ناکارہ سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ گولا پھٹ گیا۔