November 17, 2026

*اوگرا اعلامیے میں گیس کی قیمتوں میں کمی کے دعوٰے کی حقیقت سامنے آ گئی*

IMG-20251125-WA0268

*اوگرا اعلامیے میں گیس کی قیمتوں میں کمی کے دعوٰے کی حقیقت سامنے آ گئی*

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری اعلامیے میں گیس کی قیمتوں میں کمی کے دعوٰےکی حقیقت سامنے آگئی۔

اوگرا نے مجموعی طور پرگیس کی قیمتوں میں کمی نہیں اضافےکی منظوری دی، اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 7.14 فیصد تک اضافے کی اجازت دی گئی۔

اوگرانے رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہے، سوئی سدرن کے لیے گیس118 روپے47 پیسےفی ایم ایم بی ٹو مہنگی کرنےکی منظوری دی گئی ہے، سوئی سدرن کے لیےگیس کی قیمت میں یہ اضافہ7.14 فیصد بنتا ہے، سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمت 1777روپے02پیسے فی ایم ایم بی ٹی یوہوجائےگی۔

اسی طرح سوئی ناردرن کے لیےگیس کی قیمتوں میں4.89 فیصداضافے کی منظوری دی گئی ہے، سوئی ناردرن کے لیے یہ اضافہ 86 روپے 30 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو بنتا ہے، سوئی ناردرن کے لیے گیس کی قیمت 1852 روپے 80 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوجائےگی۔

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے جاری اعلامیے میں دعویٰ کیا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اوسطاً 8 فیصد تک کمی کی منظوری دے دی، اوگرا نے فیصلہ منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔