November 17, 2026

ایک بار ایک سائنسی تجربہ میں ایک مینڈک کو ٹھنڈے پانی کے برتن میں ڈال دیا گیا۔

IMG-20251124-WA0087(1)

ایک بار ایک سائنسی تجربہ میں ایک مینڈک کو ٹھنڈے پانی کے برتن میں ڈال دیا گیا۔
مینڈک آرام سے بیٹھ گیا، کیونکہ پانی کا درجہ حرارت اس کے لیے بالکل ٹھیک تھا۔
پھر برتن کے نیچے آگ جلائی گئی، آہستہ آہستہ پانی کا درجہ حرارت بڑھنے لگا۔
(مینڈک کی ایک خوبی ہے کہ وہ بدلتے درجہ حرارت کے مطابق اپنے جسم کو ڈھال لیتا ہے تاکہ سردی/گرمی کو آسانی سے برداشت کر سکے۔)

پانی ہلکا سا گرم ہوا۔
مینڈک نے اسے محسوس کیا، لیکن وہ گھبرایا نہیں۔
وہ اپنے جسم کا درجہ حرارت بدل کر پانی کے مطابق ڈھل گیا۔
اسے لگا،
“اتنی سی گرمی سے کیا ہوتا ہے… میں سنبھال لوں گا۔”

پانی مزید گرم ہوتا گیا،
مینڈک نے پھر خود کو درجہ حرارت کے مطابق کر لیا۔
وہ سوچتا رہا،
“شکر ہے کہ مجھ میں حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی صلاحیت ہے، کوئی اور ہوتا تو مر ہی جاتا۔”

پھر پانی ابلنے کے قریب پہنچ گیا۔
اب مینڈک کی برداشت ختم ہونے لگی تھی۔
وہ چھلانگ لگانا چاہتا تھا… ںاہر نکلنا چاہتا تھا۔
لیکن اب اس کے پاس ہمت بچی تھی اور نہ ہی طاقت۔

آخرکار پانی کھولنے لگا،
اور مینڈک گرم پانی میں ہی مر گیا۔

تجربہ کرنے والے نے افسوس سے کہا،
“اگر مینڈک کو ابلتے ہوئے پانی میں پھینکتے، تو وہ فوراً چھلانگ لگا کر باہر آ جاتا…
لیکن آہستہ آہستہ بدلتی ہوئی تکلیف نے اسے موت کے دہانے تک پہنچا دیا۔ وہ ماحول کے مطابق خود کو ڈھالنے میں لگا رہا، یہاں تک کہ حالات اس کی برداشت سے باہر ہوگئے۔ وہ سمجھ ہی نہ پایا کہ کب بھاگنا ہے۔”

کہانی کا سبق: Boiling Frog Syndrome

یہ کہانی ہمیں بتاتی ہے کہ،

کچھ حالات، رشتے، نوکریاں یا ماحول ہمیں ایک دم سے نقصان نہیں پہنچاتے۔

بلکہ آہستہ آہستہ ہمیں کھوکھلا کر دیتے ہیں کہ ہمیں تبدیلی کا احساس بھی نہیں ہوتا۔

ہم ہر مشکل کو
“چلنے دو… ابھی ٹھیک ہو جائے گا”
سمجھ کر برداشت کرتے رہتے ہیں۔

اور جب تک ہمیں خطرے کا اندازہ ہوتا ہے…
تب تک چھلانگ لگانے کی ہمت یا طاقت باقی نہیں رہتی۔

اسی لیے زندگی میں بہت ضروری ہے کہ،

حالات کا جائزہ لیتے رہیں،

بر وقت فیصلہ کرنے کی ہمت پیدا کریں،

اور ایسی جگہ، ایسی حالت یا ایسے رشتے میں نہ رہیں
جہاں گرمی/تلخی آہستہ آہستہ آپ کو ختم/کھوکھلا کر رہی ہو۔