November 17, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ پیرمحل موٹر وے پر کار کو پیچھے سے ٹکر، حادثے میں دو افراد زخمی

Screenshot_2025-11-24_135057

ٹوبہ ٹیک سنگھ

پیرمحل موٹر وے پر کار کو پیچھے سے ٹکر، حادثے میں دو افراد زخمی

موٹر وے ایم 3 پیرمحل کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک گاڑی الٹ گئی

حادثے میں دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پیرمحل منتقل کر دیا گیا

زخمی امتیاز احمد کے مطابق وہ اپنی فیملی کے ہمراہ رجانہ سے عبدالحکیم جا رہے تھے کہ ایک سیاہ رنگ کی کار نے پیچھے سے ٹکر مار دی
جس سے ان کی گاڑی نمبر LZE 3225 الٹ گئی۔
حادثے میں امتیاز احمد اور فرح زخمی ہوئیں

موٹروے پولیس اور ایمبولینس سروس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا