نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)موجودہ ملکی سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور حالیہ دہشت گرد حملوں کے پیش نظر ڈی آئ جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی ھدایات کی روشنی میں
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)موجودہ ملکی سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور حالیہ دہشت گرد حملوں کے پیش نظر ڈی آئ جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی ھدایات کی روشنی میں حفاظتی اقدامات مزید سخت شہید بینظیر آباد رینج میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مضبوط بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ممکنہ روک تھام کے سلسلے میں ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی زیرِ ہدایت رینج کے تمام اضلاع میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ڈی آئی جی پی ایس بی اے فیصل بشیر میمن کی جانب سے رینج بھر کے تمام ایس ایس پیز کو احکامات جاری کیے گیۓ ھیں کے وہ تمام ایس ڈی پی اوز تھانہ جات کے ایس ایچ اوز چیک پوسٹس انچارجز موبائیلز ون فائیو فائٹرز اور پکٹس پرموجود افسران وجوانوں کو ان احکامات پر عمل درآمد کرنے کا خصوص طور پر پابند کریں کےڈیوٹی کے دوران بلٹ پروف جیکٹس کا استعمال ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔پولیس اسٹیشنز، سرکاری دفاتر، رہائشی کمپلیکس، چیک پوسٹس، ہیڈ کوارٹرز اور تمام حساس مقامات کی نگرانی اور سیکیورٹی میں مزید اضافہ کیا جائے۔موبائل اور موٹر سائیکل گشت میں مزید اضافہ کیا جاۓ
اسنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید تیز کیا جاۓ اور مشکوک افراد اور گاڑیوں پر کڑی نظر رکھی جاۓاضلاع کے داخلی و خارجی راستوں پر مؤثر چیکنگ کا دائرہ کار بڑھایا جائے ڈیوٹی کے دوران افسران و اہلکار مکمل چوکس رھیں اور اردگرد کے ایریا پر نظر رکھیں تمام افسران و جوانوں کو ھائ الرٹ رکھا جاۓ تاکے کسی ناگہانی صورتحال پر جلدازجلد ردعمل دیا جا سکےکنٹرول رومز کو بھی ھائ الرٹ رکھا جاۓ انٹیلیجنس نیٹ ورک کو مکمل طور پر فعال رکھا جاۓ ھوٹلوں پبلک مقامات اور تفریحی مقامات پر خصوصی طور پر نظر رکھی جاۓپولیس افسران و اہلکار آپس میں رابطہ مضبوط رکھیں اور کسی بھی اہم اطلاع کو فوری طور پر کنٹرول روم تک پہنچایا جائے۔ڈی آئی جی پی فیصل بشیر میمن نے کہا کہ ملک دشمن عناصر موجودہ حالات سے فائدہ اٹھا کر تخریبی کارروائیوں کی کوشش کر سکتے ہیں، لہٰذا رینج بھر میں ہر سطح پر غیر معمولی چوکسی، مستعدی اور موثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔
پولیس فورس اپنی حفاظت کو مقدم رکھتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔