October 10, 2026

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)کمشنر سکھر نے اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی سارہ فراز کو سکھر کی آغا قادر داد کھجور منڈی میں کام کرنے والی دہاڑیدار خواتین کے مسائل کے متعلق لیبر انسپکٹر مقرر

IMG-20251123-WA0145

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)کمشنر سکھر نے اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی سارہ فراز کو سکھر کی آغا قادر داد کھجور منڈی میں کام کرنے والی دہاڑیدار خواتین کے مسائل کے متعلق لیبر انسپکٹر مقرر کر دیا.خواتین مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے تاجروں اور خواتین لیبر سے فوری رابطے میں آئیں، کمشنر سکھر کی اسسٹنٹ کمشنر سارہ فراز کو ہدایت تفصیلات کے مطابق کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی نے اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی سارہ فراز کو آغا قادر داد کھجور منڈی سکھر میں کام کرنے والی دہاڑیدار خواتین مزدوروں کے مسائل کے متعلق لیبر انسپکٹر مقرر کر دیا ہے، کمشنر سکھر ڈویژن نے اپنے دفتر میں ایک اجلاس کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی سارہ فراز کو کھجور منڈی میں کام کرنے والی خواتین مزدوروں کے مسائل معلوم کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً ان سے رابطے میں رہنے کے لیے کھجور منڈی کے دوروں کے لیے پابند بنایا۔ کمشنر سکھر نے انہیں ہدایت کی کہ آغا قادر داد کھجور منڈی کا دورہ کر کے خواتین مزدوروں سے مسائل معلوم کرنے کے لیے جلد ملاقات کریں، جبکہ کھجور منڈی کے تاجروں سے بھی ملاقات کر کے انہیں خواتین مزدوروں کے لیے روزانہ بنیادوں پر صفائی ستھرائی کی سہولت سمیت الگ واش رومز کے جلد قیام کے لیے بھی پابند کیا جائے۔ کمشنر سکھر نے اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی کو کہا کہ شکایات ہیں کہ کھجور منڈی میں کام کرنے والی دھاڑی دار خواتین اپنے گذر بسر کے لیے نہایت ہی کم اجرت پر کام کرنے پر مجبور ہیں جو کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور جرم ہے، اس لیے تاجروں سے ملاقات میں خواتین مزدوروں کی اجرت بڑھانے کا معاملہ بھی اٹھایا جائے۔