November 27, 2026

سامارو: یونین کونسل کے امور میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور بلیک میلنگ کے الزامات، فوری انکوائری کا مطالبہ

IMG-20261127-WA0100

سامارو: یونین کونسل کے امور میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور بلیک میلنگ کے الزامات، فوری انکوائری کا مطالبہ

سامارو روڈ یونین کونسل کے بلاک کیول کمار سورمانی میگھواڑ کے خلاف شہریوں سے مبینہ طور پر سرکاری کاموں کے عوض رقم وصول کرنے اور صحافت کی آڑ میں بلیک میلنگ کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔
حالیہ شکایت کے مطابق، اجمل نامی ایک نوجوان سے مبینہ طور پر نکاح نامہ/میرج سرٹیفکیٹ بنوانے کے لیے چار ہزار روپے طلب کیے گئے اور رقم نہ دینے کی صورت میں کام نہ ہونے کی بات کی گئی۔ اس سے قبل ایک دکاندار بھرت میگھواڑ پر رقم بیماری کے عیوض وصول کرنے کی کوشش کی بھرت کمار نے بھی اپنی بیمار والدہ کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے سامارو میں پریس کانفرنس کی تھی۔
ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ اور محکمہ اطلاعات سے مطالبہ ہے کہ معاملے کا فوری، غیرجانبدارانہ اور شفاف نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کی جائے۔ اگر الزامات ثابت ہوں تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، تاکہ شہریوں کو مبینہ استحصال سے تحفظ مل سکے اور صحافت کی ساکھ بھی برقرار رہے۔
صحافت عوام کی آواز ہے، کسی کو ہراساں کرنے یا ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرنے کا ذریعہ نہیں۔
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف عمرکوٹ