ہارون آباد ( ) ہارون آباد بہاولنگر مین شاہراہ پر 5 کلومیٹر طویل گرین بیلٹ کا افتتاح۔افتتاحی تقر یب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر وائٹل ایسٹرن پراڈکٹس آف کمپنیز آصف ثناء اور مسلم لیگ ضیاء کے سر براہ
ہارون آباد ( ) ہارون آباد بہاولنگر مین شاہراہ پر 5 کلومیٹر طویل گرین بیلٹ کا افتتاح۔افتتاحی تقر یب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر وائٹل ایسٹرن پراڈکٹس آف کمپنیز آصف ثناء اور مسلم لیگ ضیاء کے سر براہ سابق وفاقی وزیر، ممبر قومی اسمبلی اعجازالحق تھے۔تقریب میں بزنس کیمونٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات محمد تنویر،بلال تنویر ،ضیاء لیگ کے راہنماء عظیم عقیل گوہیر اور سر براہ وائٹل گروپ حاجی محمد سعید،وائٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر عثمان شبیر،تاجکستان کے شہری ابراہیم ،راو عمر سعید ودیگر نے بھی خصوصی دلچسپی لی۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عابد سرور کھوکھر نے بتایا کہ ہارون آباد بہاولنگر مین روڈ کے دونوں اطراف 5 کلومیٹر لمبی گرین بیلٹ قائم کی جا رہی ہے۔اس منصوبے کا مقصد شہر کے ماحول کو زیادہ سرسبز، خوبصورت اور صحت افزا بنانا ہے۔جبکہ مہمان خصوصی ڈائریکٹر وائٹل ایسٹرن پراڈکٹس آصف ثناء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری جو اس وقت ایک اہم ایشو ہے، مقامی اور عالمی طور پر کانفرنسز سمینارز ہورہے ہیں،تشہیری مہمیں چلائی جارہی ہیں لوگوں کو درخت لگانے کی ترغیبیں دلائی جارہی ہیں، ہمارا پیارا دین اسلام جو کہ انسان کے وجود وبقاء کا ضامن دینِ فطرت ہے، اس میں ظاہری وباطنی اور انفرادی و اجتماعی نظافت وپاکیزگی پر بہت زور دیا گیا ہے، اس نے تقریباًساڑھےچودہ سو سال پہلے شجرکاری کی اہمیت بتائی ہوئی ہے اس وقت عالمی ماحول کےدرجۂ حرارت میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہےجس کی وجوہات میں درختوں کا کٹاؤ، گاڑیوں کا بے تحاشا دھواں، زہریلی گیسز شامل ہیں، لہٰذا زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر اس عالمی چیلنج سے کسی حد تک نبردآزما ہواجاسکتا ہے۔