میلسی (بیو رو چیف ) پاکستان پیپلز پارٹی نے مقامی سطح پر اہم تنظیمی تبدیلی کرتے ہوئے ملک نذیر احمد ملتانی کو سٹی صدر اور شیخ مسعود ظہیر کو سٹی جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا ہے۔ ضلعی قیادت سے
میلسی (بیو رو چیف ) پاکستان پیپلز پارٹی نے مقامی سطح پر اہم تنظیمی تبدیلی کرتے ہوئے ملک نذیر احمد ملتانی کو سٹی صدر اور شیخ مسعود ظہیر کو سٹی جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا ہے۔ ضلعی قیادت سے مشاورت کے بعد جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے دونوں رہنماؤں کے تقرر کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا.عہدہ ملنے پر ملک نذیر احمد ملتانی اور شیخ مسعود ظہیر نے پیپلز پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر محمد اقبال مدنی، محمد قاسم ریاض اور پیر عطاء اللہ نقشبندی نے انہیں مبارکباد دی۔نومنتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ میلسی سٹی میں پاکستان پیپلز پارٹی کو گراس روٹ لیول تک مضبوط بنانے کے لیے بھرپور محنت اور جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میلسی کو ایک بار پھر پیپلز پارٹی کا مضبوط قلعہ بنانے کے لیے کارکنان کے ساتھ مل کر منظم رابطہ مہم کا آغاز کیا جائے گا۔