October 11, 2026

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)پاکستان ریلویز کے ڈویژنل سپریٹنڈنٹ سکھر جمشید عالم نے سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کے دورے کے موقع پر ایوان کے صدر محمد خالد کاکیزئی، نائب صدر ملک

IMG-20251123-WA0141

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)پاکستان ریلویز کے ڈویژنل سپریٹنڈنٹ سکھر جمشید عالم نے سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کے دورے کے موقع پر ایوان کے صدر محمد خالد کاکیزئی، نائب صدر ملک محمد اویس رئیس، ریلویز کمیٹی کے کنوینر خورشید اعظم شمسی ، سابق صدر انجینئر عبدالفتاح شیخ ، سابق سینئر نائب صدور عبدالعزیز شیوانی ، گرداس وادھوانی اور دیگر عہدیداران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکھر ایکسپریس کا ریک بہت جلد تبدیل کر دیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم کی جانب سے ایک ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کا اعلان متوقع ہے اور اس حوالے سے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔
ڈی ایس ریلویز جمشید عالم نے سکھر چیمبر کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔ ان تجاویز میں شامل ہیں، ٹرینوں میں غیر ضروری اسٹاپس کے خاتمے ، ریلویز گڈز سروس کو پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنے ، روہڑی اسٹیشن پر معمر اور معذور مسافروں کے لیے لفٹ کی تنصیب ، تمام ٹرینوں میں کوٹہ مختص کرنے ، اسٹالز پر غیر معیاری اشیا کی فروخت کی روک تھام اور پرائس کنٹرول کے لیے ریٹ لسٹ آویزاں کرنے ، جس پر ڈی ایس ریلویز نے یقین دہانی کرائی کہ ان مسائل کے حل اور عملدرآمد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈویژنل ٹرانسپورٹ آفیسر محسن سیال، ڈویژنل کمرشل آفیسر ابراہیم بلوچ اور ڈویژنل انجینئر جہانزیب بھی موجود تھے۔